QUID-E-AZAM MUHAMMAD ALI JINAH

قائداعظم محمد علی جناح جب لندن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے تھے تو ایک انگریز پروفیسر پیٹر ان سے شدید نفرت کرتا تھا ایک دن پروفیسر ڈائننگ روم میں لنچ کر رہا تھا تو جناح بھی اپنی ٹرے لے کر اسی میز پر بیٹھ گئے ۔
پروفیسر کو اچھا نہ لگا اور اس نے جناح سے کہا، کیا تمہیں نہیں پتا ایک پرندہ اور سور ساتھ بیٹھ کر کھانا نہیں کھا سکتے۔
جناح نے پر اطمینان لہجے میں جواب دیا، پریشان نہ ہوں
I should fly to another table. 😄
یعنی میں یہاں سے اڑ کر کسی اور میز پر بیٹھ جاتا ہوں۔
جناح کی اس حاضر جوابی پر پروفیسر کو بہت غصہ آیا۔
اگلے ہی دن پروفیسر نے جناح سے سوال کیا کہ اگر تمہیں راستے میں دو بیگ ملیں ایک میں دولت اور دوسرے میں دانائی ہو تو تم کس کو اٹھاؤ گے؟
جناح نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جواب دیا کہ دولت کو۔
قائداعظم کے اس جواب پر پروفیسر نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ یہ کہا کہ میں تمہاری جگہ ہوتا تو دانائی والے بیگ کو اٹھاتا۔
جناح نے مسکرا کر جواب دیا کہ ہر انسان وہی چیز چاہتا ہے جو اس کے پاس نہیں ہوتی۔😄
قائد ❤❤❤

Post a Comment

0 Comments