شعیب آختر پر 5 سالہ پابندی کس نے ختم کروائی




لاہور (فری انفرمیشن) سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ آصف زرداری نے ان پر سے 5 سال کی پابندی ختم کرائی تھی۔ وسیم بادامی کے شو میں میں 44 سالہ شعیب اختر نےانکشاف کیا چار پانچ کی عمر سے میرے ساتھ بازوؤں اور ٹانگوں کے مسائل تھے، فاسٹ باؤلر بننا میرا کوئی بچپن کا خواب نہیں تھا، 18 سال کی عمر تک میں نے کرکٹ کھیلنے کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا۔
شعیب ملک نے خود پر پانچ سال کی پابندی کے حوالے سے انکشاف کیا کہ اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے میری مدد کی تھی، انہوں نے اس وقت کے پی سی بی چیئرمین نسیم اشرف کو کہا شعیب کو ٹیم میں واپس لاتے ہو یا میں نیا چئیرمین لاؤں؟ شعیب اختر کا کہنا تھا پابندی ختم ہونے کے بعد آئی پی ایل میں شاہ رخ  خان

کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈر کو ایک میچ جتوایا تو شاہ رخ خان پوری رات خوشی سے ناچتا رہا، پاکستان کو اتنے میچ جتوائے لیکن کوئی پوچھتا ہی نہیں۔
سیاست میں آنے سے متعلق سوال کے جواب میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میری والدہ ایسا نہیں چاہتیں لیکن اگر راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں تو جیت سکتا ہوں۔ اپنے انٹرویو میں شعیب اختر نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔
سیاست دانوں کو جھوٹ بولنا بند کرکے سچ بولنا چاہیے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز وریندر سہواگ کے ان سے متعلق ایک بیان کے حوالے سے شعیب اختر نے کہا کہ پیسہ دینے والی ذات اللہ کی ہے بھارت نہیں، لیکن میں نفرت کی بنیاد پر بات نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ سہواگ سے ان کے بیان کے بات ہوئی تو شکایت ہی کر رہا تھا، اگر انہوں نے کوئی الٹی بات کی ہوتی تو انہیں گراؤنڈ میں ہی مارتا۔ یونس خان کو بیٹنگ کوچ کا عہدہ دینے کے سوال پر شعیب اختر نے کہا کہ یونس خان کو غلط عہدہ دیا گیا، انہیں اکیڈمی میں عہدہ دینا چاہیے تھا تاکہ وہ نئے لڑکوں کو تیار کرسکیں۔
 

Post a Comment

0 Comments