(فری انفرمیشن)
بارش کے بعد درجہ حرارت کم ہو کر 31 ڈگری پر آ گیا، محکمہ موسمیات۔ فوٹو: فائل
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی کے مہینے میں گرمی کا 62سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب کہ تیز بارش کی وجہ سے گرمی کا زورکم ہوا۔
جمعے کے روز شہر میں گرم ترین دن ریکارڈ ہوا،جس کے دوران سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں مکمل طورپربند ہونے جبکہ متبادل سمت سے بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کی وجہ سے دن بھر شدید گرمی اورحبس رہا، تیز دھوپ اورمرطوب موسم کی وجہ سے لوکے شدید تھپیڑے چلے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کوشہر میں جولائی کے مہینے میں گرمی کا 62سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.6ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ سن 1958 میں جولائی میں 42.2 ڈگری ریکارڈ ہوا ہے، بارش کے بعد درجہ حرارت 11 ڈگری کم ہو کر 31ڈگری پر آگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج (ہفتے) کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ معتدل اور چند ایک مقامات پر تیزبارش ہونے کی توقع ہے، صبح کے وقت سمندر کی ہوائیں منقطع ہونے کا امکان ہے، آج شہر کا مطلع مکمل ابرآلود اور مرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
0 Comments