(فری انفرمیشن)
بحرین لیبر مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ایل ایم آر اے) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی مزدوروں کو ورک ویزہ دینے کا سلسلہ جلد دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بحرین میں کام کرنے کے خواہش مند افراد 9 اگست کے بعد اپنی درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت نے کرونا وبا کے پیش نظر رواں سال مارچ میں درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ بند کردیا تھا۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے نجی کمپنیوں کو اجازت دے دی ہے کہ وہ غیر ملکیوں کو بھرتی کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کرسکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بحرین کے امیر اور ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ نے حکومت کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کے ساتھ ہونے والی مٹینگ میں نجی کمپنیوں کو ایک بار پھر بھرتیاں کرنے کی اجازت دی۔
0 Comments