فری انفرمیشن
ملک میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5973 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 279480 تک جاپہنچی ہے۔
اب تک پنجاب میں 2142، سندھ میں 2209 اور خیبر پختونخوا میں 1200 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 165 ، بلوچستان میں 136، آزاد کشمیر میں 54 اور گلگت بلتستان میں 53 افراد کا انتقال ہوا ہے۔
آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز ہفتہ ملک بھر سے کورونا کے 577 کیسز اور 6 اموات سامنے آئی جن میں سے سندھ سے 270 کیسز اور 3 اموات، پنجاب سے 184 کیسز 2 اموات، خیبر پختونخوا سے 104 کیسز اور ایک ہلاکت، اسلام آباد سے 19 کیسز سامنے آئے۔
پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے 184 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کُل تعداد 93057 اور ہلاکتیں 2142 ہو چکی ہیں۔
صوبے میں اب تک کورونا کے 82541 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 19 کیسز سامنے آئے ہیں ۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 15033 اور ہلاکتیں 165 ہوگئی ہیں۔
اس کے علاوہ شہر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12641 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق گلگت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2105 اور اموات کی تعداد 533 ہے۔
گلگت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1719 ہے۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے بھی آج کورونا کے نئے کیسز کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 20733 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ وہاں اموات کی تعداد 54 ہے۔
آزاد کشمیر میں اب تک کورونا سے 1639 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
سندھ
ہفتے کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2223 ہوگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید 270 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 121309 تک جاپہنچی ہے۔
صوبے میں اب تک 110922 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں جمعرات کو کورونا کے مزید 11 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 11743 ہوگئی جب کہ اب تک مہلک وائرس کے باعث 136 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان میں اب تک کورونا سے 10130 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں ہفتے کو کورونا کے مزید 104 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر 1200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 34160 تک جاپہنچی ہے۔
کے پی میں اب تک 28978 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔
0 Comments