حکومت پنجاب کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ، بڑی خبر نے سب کو چونکا دیا



فری انفرمیشن

پنجاب حکومت نے عید قربان سے قبل لگایا جانے والا سخت لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے یہ فیصلہ مویشی منڈیوں سے لئے گئے سیمپل کے حوصلہ افزا نتائج آنے کی وجہ سے کیا گیا ہے اور اب لاک ڈاؤن 5 اگست کی بجائے تین اگست سے ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری کیئر نوٹیفکیشن جاری کریں گے ۔
لاک ڈاؤن کے خاتمے پر پنجاب حکومت پانچ اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی جانے والی ریلیوں کی بھی اجازت دے گی ۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اس سے قبل لاک ڈاؤن 5 اگست کو ختم کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم صوبائی حکومت نے اپنے فیصلے میں تبدیلی کرتے ہوئے تین اگست کو لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments