میڈیکل یونیورسٹی کا ڈرائیور راتوں رات امیر



کراچی (فری انفرمیشن) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جو کہ جامشورو میں واقع ہے کا ڈرائیور اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے گیا تو اس پر انکشاف ہوا کہ اس کے اکاؤنٹ میں پچاس لاکھ کے قریب رقم موجود ہے، جس پر ڈرائیور کے اوسان خطا ہو گئے،اس موقع پر اس شدید حیرانی ہوئی، اس نے جا کر بینک انتظامیہ سے شکایت کی، اس کے شکایت کرنے کی دیر تھی بینک انتظامیہ نے اکاؤنٹ ہی سیل کر دیا، نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرائیور نے بتایا کہ جب اس نے اس واقعہ سے متعلق بینک والوں سے پوچھا کہ اتنی

بڑی رقم اس کے اکاؤنٹ میں کیسے آئی تو بینک والوں نے کچھ جواب دینے کی بجائے اس کا ذاتی اکاؤنٹ ہی سیل کر دیا۔ متاثرہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ بینک کی نااہلی کی سزا اسے بھگتنا پڑ رہی ہے کیونکہ اب وہ اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں موجود اپنی رقم بھی استعمال کرنے سے قاصر ہے۔

Post a Comment

0 Comments