گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا



 #NEWS #IMRANISMAEEL #IMRANKHAN #PMLN #PPP #PTI #TODAYNEWS #VIRALHASHTAGS

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا، کیبنٹ ڈویژن ن۔ے نوٹیفیکیشن جاری کردیا

نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے اور وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیبینٹ ڈویژن نے عمران اسماعیل کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے جبکہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب عارضی طور پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو قائم مقام گورنر سندھ عہدہ دیدیا گیا ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نیب کیس میں گرفتار ہیں جبکہ انکے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments