حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف برداری نہ ہونے پر ن لیگ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



 #PDM #PTI #PMLN #IMRAN_KHAN #PPP #JUI #VIRAL #TODAY_NEWS #NAMANZOR #CM_PUNJAB #HAMZA_SHARIF #PM_SHEHBAZ_SHARIF

لاہور: حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف برداری نہ ہونے پر ن لیگ نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوز کے مطابق نومنتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری نہ ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے قانونی چارہ جوئی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پڑھیں : پرویزالہی کی حمزہ شہباز اور آئی جی پنجاب کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست

مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم نے اس حوالے سے پٹیشن تیار کرلی جو کل لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جائے گی جس کے ذریعے استدعا کی جائے گی کہ عدالت جلد از جلد وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کا حکم دے۔

Post a Comment

0 Comments