#FreeInformatio #News #Todaynews #PMLN #PPP #PTI #JUI #امپورٹڈ_گورنمٹ_نامنظور
لاہور: پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کے لیے سابق گورنر مخدوم احمد محمود کو نامزد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی حکومت میں عہدے دیے جانے اور نامزدگیوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے آج افطار ڈنر پر سیاسی جماعتوں کو طلب کرلیا ہے جس میں موجودہ اتحاد میں عہدے تقسیم کیے جائیں گے۔
یہ پڑھیں : وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کو آج افطار ڈنر، وفاقی کابینہ کا فیصلہ کیا جائے گا
پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود اور قمر زمان کائرہ کے نام سامنے آئے تھے اب اطلاعات آئی ہیں کہ گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود کو نامزد کردیا ہے جو اس سے قبل بھی گورنر پنجاب رہ چکے ہیں۔ 25 دسمبر 2012ء کو انہوں نے 34ویں گورنر پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا اور حکومت بدلنے کے بعد جون 2013ء کو مستعفی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : نیا صدر مملکت کون ہوگا؟ فیصلہ نہ ہونا وفاقی کابینہ کی تشکیل میں بڑی رکاوٹ
0 Comments